آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اور حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے آج کہا کہ جب تک ملک کا وزیراعظم کوئی دلت نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔
مسٹر اویسی نے آج یہاں ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 32 کلومیٹر دوربیکا پور میں ایک
انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں دلت اور مسلمانوں کا استحصال ہوا ہے اور جب تک اس ملک میں دلت وزیر اعظم نہیں ہوگا تب تک ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے بابا بھیم راو امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر اگر نہ ہوتے تو ملک میں سیکولرزم نہیں ہوتا